بدھ , 24 اکتوبر 2018

ٹرمپ جیسے دوست کی صورت میں دشمن کی ضرورت نہیں:صدر یورپی یونین

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈٹسک نے کہا کہ ٹرمپ جیسا دوست ہو تو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ کو ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے خام خیالیاں دور ہوگئیں، ٹرمپ نے احساس دلایا ہے کہ ہمیں مدد کی ضرورت پڑی توامریکاسب سے پیچھے ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کا سامنا ہے جو امریکی انتظامیہ کی من موجی ہے ، یورپی یونین کا امریکا کے لیےخطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیز ہے، امریکا – یورپ تعلقات کےمعاملے میں ہمیں حقیقت کو پھر سےسامنے لانا ہوگا اور امریکا کے یکطرفہ اقدام کے باوجود ایران جوہری معاہدہ بچانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی ۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونے سے خطے کے امن اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے، یورپ – امریکا تعلقات اور واشنگٹن – تہران تعلقات سے متعلق مشترکہ موقف اپنانا ہوگا ، ہمارے پاس وسائل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ کی پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اقدامات ہیں: مشرق وسطٰی تجزیہ نگار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ نگار نے ...