بدھ , 24 اکتوبر 2018

افغانستان: پولیس ہیڈ کوارٹر نذر آتش

کابل (مانیٹر نگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں 21 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کو نذر آتش کر دیا۔صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر احمد فقیری نے کہا ہے کہ کم از کم 5 اضلاع میں لڑائی اس وقت بھی جاری ہے، جس میں 21 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

ناصر احمد فقیری کے مطابق یہ چھڑپیں بدھ کی درمیانی شب شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔ ضلع جغتو میں جنگجوں نے پولیس ہیڈ کواٹرز کو بھی نذر آتش کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف افغان صوبے فراہ میں طالبان حملے کے بعد امریکی اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی، فائرنگ سے شہری بھی متاثر ہوئے، این ڈی ایس بلڈنگ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی، مواصلاتی نظام میں خرابی کے سبب ہلاکتوں کے اعداد و شمار موصول نہیں ہوسکے تاہم 4 سیکیورٹی اہلکاروں اور متعدد جنگجوؤں کی ہلاکت ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی قتل: سعودی پالیسیوں کے ناقد، سعودی شہری، خوف کا شکار

واشنگٹن (اسلام آباد) جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد دوسرے ممالک ...