اتوار , 20 جنوری 2019

صدر حسن روحانی ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ترکی میں منعقد ہوگا جس میں تل ابیت سے امریکہ کے سفارتخانہ کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے تازہ ترین مظالم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر حسن روحانی کومہر آباد ايئر پورٹ پر ڈآکٹر علی اکبر ولایتی ، نائب صدر جہانگیری اور بعض دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی سطح پرپریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر پریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ کیا ...