بدھ , 15 اگست 2018

امریکہ کی شمالی کوریا کو نابود کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو شمالی کوریا کو ختم اور نابود کردیا جائےگا اور شمالی کوریا کے صدر کا انجام کرنل قذافی جیسا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا حشر بہت برا ہوگا جب کہ شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر کا انجام لیبیا کے کرنل قذافی جیسا ہوگا۔ مبصرین کے مطابق لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے پہلے ملکی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال جون میں چین کی سرزمین سے بھیجے جانے والے پاکستان ...