منگل , 19 جون 2018

ایک عام سی عادت جو آپ کو موٹاپے سے بچائے

میدرد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں لوگوں میں پائے جانے والی ایک عادت درحقیقت موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔Aveiro یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد جوتے یا چپلیں اتار کر ننگے پیر پھرنا لوگوں کو موٹاپے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیا ایسے عنصر obesgens سے لیس ہوتی ہیں جو ہارمونز میں مداخلت کرکے جسم میں چربی بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا، گھر کی مٹی اور دیگر،

اشیاءجو صاف کرنے والے کیمیکلز کچن کا سامان اور کاسمیٹکس اس عنصر سے آلودہ ہوتے ہیں۔تحقیق کے نتائج میں محققین نے ایسے مشورے دیئے ہیں تاکہ اس عنصر کے اثر کو کم از کم کیا جاسکتا ہے۔تازہ اور کیڑے مار ادویات سے پاک غذا کا انتخاب کریں خصوصاً جنک فوڈ سے دوری اختیار کریں۔اسی طرح گھر میں داخل ہونے کے بعد جوتے اتار کر ننگے پیر پھرنا بھی گھر کی چاردیواری میں اس عنصر کو لانے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔گھر کی مٹی کو صاف رکھنا، کارپٹ کو ہٹا دینا وغیرہ بھی فائدہ مند ہے۔سب سے آخر میں،

انہوں نے مشورہ دیا۔کہ پلاسٹک کے برتنوں کو گلاس یا المونیم سے بدل دیں جبکہ سنیتھک کلینننگ مصنوعات سے گریز کریں۔محققین کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے obesogen سے پاک طرز زندگی کے حصول میں مدد ملتی ہے اور لوگ موٹاپے سے بچتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بالغ افراد اوسطاً روزانہ 50 ملی گرام جبکہ بچے دوگنا مٹی ہضم کرجاتے ہیں، تو گھر کو صاف کرنا بہت موثر اقدام ہے۔اس تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی آفEndocrinology میں شائع ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

نیند کی کمی یا زیادتی دونوں نقصان دہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیند کی کمی یا زیادتی دونوں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات ...