جمعہ , 22 جون 2018

ایرانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں : صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ، ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملقات میں کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم آپ کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیگی۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ پمپئو اور امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کو واشنگٹن کے انتہا پسند قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ جمع ہوگیا ہے جو ایرانی قوم کومسلسل دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ...