ہفتہ , 18 اگست 2018

داعش کے خودکش حملے میں 26 شامی فوجی جاں بحق

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد گروہ داعش کے کار بم دھماکے میں 26 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے علاقےتدمر میں شامی فوجیوں کے بیس پر دہشتگرد گروہ داعش کے کار بم دھماکے میں 26 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔داعش دہشتگردوں نے شامی فوج سے شکست کھانے کے بعد اب شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ خودکش حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شام کی فوج نے 19 نومبر 2017 کو ایران کے فوجی مشیروں، عوامی رضاکار فورسز اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے بوکمال شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد داعش دہشتگرد دیرالزور اورحمص کے اطراف میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی مذہبی لیڈر فوج میں لازمی بھرتی کے بحران کو نمٹانے کے لیے تیار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو ’کے اے ...