منگل , 23 اکتوبر 2018

وینزویلا کا امریکی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا نے امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق صدر نکولاس مادورو نے اعلٰی ترین امریکی سفیروں بشمول ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ دونوں سفیروں پر وینزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات تھے۔

دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفیروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں ہونے والے انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے تیل کی ترسیلات سے متعلق معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر عالمی قوتوں نے وینزویلا میں ہونے والے متنازعہ انتخابات کو جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جب کہ ان انتخابات میں وینزویلا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی بائیکاٹ کیا تھا۔ ان انتخابات میں صدر نکولاس نے 68 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جب کے مخالف امیدوار کو کُل ووٹ کے 21 فیصد ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی کے قتل اور اس کے جسد کے بارے میں کوئی علم نہیں: عادل الجبیر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مکار وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ...