اتوار , 19 اگست 2018

روسی کا چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی نے ایٹمی آبدوز کے ذریعے چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔روسی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا یہ تجربہ شمال مغربی روس کے سمندروں میں تعینات یوری دولگوروکی ایٹمی آبدوز سے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل مشرقی بعید میں واقع روسی جزیرے کامچاتکا میں اپنے اہداف پر لگے۔کہا جا رہا ہے کہ بولاوا نامی یہ میزائل بیک وقت ایک سو پچاس ٹن وزنی دس وار ہیڈز، دس ہزار کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے: اردن

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن نے جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو ...