منگل , 23 اکتوبر 2018

میانمار میں فوج کے ہاتھوں ہندوؤں کا قتل عام جاری

نیپیداو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کے صوبہ راخین میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کےساتھ ہی بہت سے ہندوؤں کا بھی قتل عام کیا ہے ۔یاد رہے کہ میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں اور فوج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں جن میں چھوٹے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کے مہاجرت پر مجبور ہوگئے ۔ سات لاکھ روہنگیا مسلمان صرف بنگلادیش میں پناہ گزین ہوئے ہیں جو انتہائی کسمہ پرسی کے عالم میں زندگی گزاررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار فوج کو قرار دیا ہے

یہ بھی دیکھیں

جرمنی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دے

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی خارجہ تعلقات پر مبنی کمیٹی نے سعودی صحافی خاشقجی کے ...