جمعہ , 22 جون 2018

چیف جسٹس آف پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چین کے سپریم پیپلز کورٹ کے صدر زو کیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور صدور کے 13 ویں اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام پاک چین تعلق میں ہمیشہ سے بہتری کے خواہاں ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ برس دونوں ممالک کے مابین جوڈیشل انسٹیٹیوشن پرعملدرآمد کے لیے مفاہمت کی،

یاداشت پر دستخط پر چینی ہم منصب کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں مملک کے مابین قانونی تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے اور آربیٹریشن، جوڈیشل ٹریننگ، آٹومیشن آف جوڈیشل سسٹم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ون بیلٹ ون روڈ (بی آرآئی) کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا اور پاکستانی عدلیہ سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر شفاف،

طریقے سے عملدرآّمد کے لیے تجاری تنازعات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حالیہ دنوں میں تمام وفاقی اداروں اور وزراء کے ساتھ سی پیک پر خصوصی اجلاس طلب کیا۔اس حوالے سے چیف جسٹس نے چینی سپریم کورٹ کے صدر کو بتایا کہ ماتحت عدالتوں کو سی پیک منصوبوں سے متعلق تنازعات پر فریق کی بات سننے بغیر حکم امتناعی جاری نہ کیا جائے۔اس موقع پر چین کی سپریم کورٹ کے صدر زو کیانگ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات،

کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ پاک چین تعلقات کو دونوں ممالک کی قیادت کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور دوطرفہ تعاون کے باعث دونوں ممالک اسٹراٹیجک پارٹنرشپ میں بدل چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں آربیٹریشن پر جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ہمراہ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت دیگر سینئر جج تھے۔

یہ بھی دیکھیں

مودی سرکار نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دے دی

حیدر آباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) آخرکار مودی سرکار نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو ...