ہفتہ , 18 اگست 2018

عدلیہ مخالف تقاریر معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پرڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈاپور کی درخواست خارج کردی.تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرنےکے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔ سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ سنگل بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والی شخصیات

  اسلامی جمہوریہ پاکستان میں وزیراعظم کو مملکت کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت حاصل ہے ...