اتوار , 17 نومبر 2019

قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور 4 عرب ممالک نے قطر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے قطر کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور 4 عرب ممالک نے قطر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے قطر کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ،

طے نہیں کہ قطر کا بحران اچانک حل ہوجائے گا بلکہ قطر کو 4 ممالک کے شرائط پر عمل کرنا ہوگا ۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے بحران کے آغاز پر یہ توقع تھی کہ قطر کے بادشاہ فوری طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے گذشتہ سال جون سے قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔ قطر کے خلاف سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کی گھناؤنی سازش کو ترکی اور ایران نے ناکام بنادیا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی استکبار اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے : علی اکبر ولایتی

تہران: مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عالمی استکبار امریکہ …