ہفتہ , 24 اگست 2019

موصل: تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے 25 افراد کو نائٹرک ایسڈ سے مار ڈالا

346097-isis-1428681538-902-640x480

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل میں بربریت کی انتہاء کرتے ہوئے 25افراد کو نائٹرک ایسڈ سے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے عراقی سیکورٹی فورسز سے تعاون اور ان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 25 افراد کو نائٹرک ایسڈ سے اذیتیں دینے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ داعش کے دہشت گردوں نے ان لوگوں کو پہلے رسی سے باندھا اور پھر انہیں نائٹرک ایسڈ کے ایک حوض میں ڈال دیا۔ بتایا گیا ہے کہ داعش نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ان لوگوں کو سب کے سامنے موت کی سزا دی ہے۔یاد رہے کہ 13 مئی کو بھی داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے 11 افراد کو موبائل ٹیلی فون رکھنے کے الزام میں موت کی سزا دی تھی۔ اس سے تین دن پہلے بھی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو داعش کے دہشت گردوں نے زندہ جلا دیا تھا۔ ان افراد پر داعش کے زیر قبضہ علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کا الزام تھا۔ مارچ میں بھی تکفیری گروہ داعش نے موصل کی ڈھائی سو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ان خواتین نے داعش کے دہشت گردوں سے جہاد النکاح کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …