بدھ , 21 اگست 2019

عراقی جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 122 دہشت گرد ہلاک

2007269

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں فوج کی کارروائی میں 122 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ بدھ کو داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اسی طرح 32 کلو میٹر کے رقبہ میں واقع 14 گاؤں بھی آزاد کرا لئے گئے ہیں۔مزید برآں صلاح الدین اور الانبارصوبوں میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران، فوج کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے دوران داعش کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔اسی طرح عراق کی قبائلی فوج نے دارالحکومت بغداد سے لے کر مغربی الانبار کے الحقلانيہ علاقے تک دریائےفرات کی ساحلی پٹی کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں غیر موثر: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز …