جمعہ , 18 اکتوبر 2019

اردن میں شہریوں کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔سینکڑوں افراد نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس منظور نہیں ہے،وزیراعظم استعفی دیں تاکہ ملکی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوسکیں۔مظاہرین کی جانب سے آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ پر بھی تنقید کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی صدر کی داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی مخالفت

بغداد: عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے …