پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

بحرینی شہریوں کا آل خلیفہ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

bahrain

منامہ (مانیٹرنگ رپورٹ) بحرینی عوام نے شہرکان کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بحرینی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ عوامی مطالبات پورے ہونے تک آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی قید سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت و آزادی کے خواہاں ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے جاری امتیازی سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …