منگل , 21 اگست 2018

پہلا ٹی 20 آج :پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں 11 سال بعد مدمقابل ہونگی

ایڈن برگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں 11 سال بعد آج مدمقابل ہونگی اور دونوں کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ ایڈنبرگ میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم گزشتہ روز ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہے اور سکاٹش ٹیم آج ٹی ٹونٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔میچ آج رات ایڈن برگ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ممکنہ طور پر سرفراز الیون میں فخر زمان، حسین طلعت، آصف علی، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عثمان خان، محمد عامر یا شاہین آفریدی میں سے کوئی ایک ٹیم کا حصہ ہوگا۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے میچ سے قبل پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ کو کمزور حریف تصور نہیں کریں گے، گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف سکاٹش ٹیم نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی آسان فارمیٹ نہیں، ہم دیکھ چکے ہیں۔

کہ افغانستان نے بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی.اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نمبر ون پوزیشن پر ہیں یا نمبر 8 پر، آپ کو محدود اوور کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوتی ہے۔خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

احمد شہزاد کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ؛ غیرمعمولی تاخیر معاملے کو پُرسرار بنانے لگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ میں غیرمعمولی تاخیرمعاملے کوپراسرار بنانے لگی.بیٹنگ ...