منگل , 23 اکتوبر 2018

ونڈوز فون میں ٹوئٹر ایپ ختم کرنے کا فیصلہ

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے پاس 2018 میں بھی ونڈوز فونز ہیں اور آپ ٹوئٹر بھی استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ اب آپ ٹوئٹر موبائل ایپ کو ونڈوز 8.1 پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ٹوئٹر نے پہلے سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ جون میں اس پلیٹ فارم سے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے Fall Creators Update سے پہلے کے ونڈوز 10 موبائل کے لیے بھی موبائل سپورٹ بند کر دی ہے۔موبائل کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پرٹوئٹر ویب سائٹ دیکھنے سے ایک بگ کی وجہ سے نئے ٹوئٹ یا رپلائی کرنے سے کنکشن ایرر پیج ظاہر ہوتا ہے لیکن بیک کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایرر نہیں آتا تاہم ایک بار پھر ٹوئٹ کرنے سے یہی ایرر آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جمال خاشقجی کے قتل پر سعودیہ کی حمایت کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس بند

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ اکتوبر کے آغاز میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی ...