منگل , 21 اگست 2018

بچوں کے ریپ میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)پوپ فرانسیس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ منظور کیے گئے استعفوں میں بشپ جوئن باروس کا بھی استعفیٰ ہے جن پر ریپ کے کیس کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ویٹی کین میں پوپ فرانسیس کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد چلی کے پادریوں نے اپنے استعفے پیش کیے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پادریوں کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ استعفیٰ دو دہائی قبل دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی امریکی ریاست چلی میں کیتھولک چرچ کی اعلیٰ شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے 80 اور 90 ویں کی دہائی کے درمیانی عرصے میں پادری فرنینڈوکرادیما کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم پر پردہ ڈالنے یا نظرانداز کرنے کی کوششیں کیں۔

رواں برس جنوری میں 61 سالہ بشپ جوئن باروس پر الزام تھا کہ انہوں نے فرنینڈو کرادیما کی خرافات کو چھپانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ چلی میں سال 2000 کے بعد سے اب تک 80 کیتھولک پادریوں کے خلاف بچوں کے ساتھ ریپ کے کیس درج ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی،اسرائیلی حکومت حماس کے سامنے جھک گئی: اپوزیشن

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزحمت ...