پیر , 18 جون 2018

کینسر کے مرض سے بچانے والا پیزا تیار

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں سائنسدانوں اور باورچیوں نےایک پیزا بنایا ہے جو کینسر اور امراضِ قلب سے بچاتا ہے۔نےپلز کے سائنسدانوں کی جانب سے ڈیزائن کیےگئےپیزا پاسکیلینا کو ‘پیزا جو زندگی بڑھاتا ہے’ اور’اینٹی-ٹیومر’ پیزا کہاگیا ہے۔پاسکیلینا بحیرہ روم کے علاقے ان تمام اجزاء سے بھرا ہوا ہے جو صحت کیلئے مفید جانے جاتے ہیں۔پیزا پر نہ پنیر ہوتا ہے نہ گوشت۔ اس کی ٹاپنگ پر ٹماٹر، زیتون اور ریپینی(بروکلی کی ایک قسم) شامل ہوتی ہے۔یہ پیزا اس ہفتے نےپلز میں ایک پیزا فیسٹیول میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پیزا کو ہفتے میں دوبار کھانا کافی صحت مند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نیند کی کمی یا زیادتی دونوں نقصان دہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیند کی کمی یا زیادتی دونوں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات ...