منگل , 21 اگست 2018

الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت کی۔ملی مسلم لیگ کے وکیل نے کمیشن کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ سیف اللہ خالد کا حافظ سعید سے کوئی تعلق نہیں، اس پارٹی عہدیداران کے خلاف کسی جگہ کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں۔الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نےپہلے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئےملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم عمران خان کو کینیڈا کے وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو ...