منگل , 21 اگست 2018

یمنی فورسز نےسعودی عرب کی جنگی کشتی کو تباہ کردیا

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے صوبہ الحدیدہ میں انصار اللہ نے سعودی عرب اتحاد کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا ہے جبکہ علاقہ میں موجود دوسری کشتی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ساحل کے قریب متحدہ عرب امارات کی دو کشتیوں نے جنگی وسائل اور فوج کو اتارنے کی کوشش کی جسے یمن کی تنظیم انصار اللہ کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا اور غلیفقہ علاقہ میں دشمن کی ایک کشتی کو تباہ کردیا۔ جبکہ دوسری کشتی جزیرہ زافر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ انقلاب یمن کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ کہ دشمن کی کشتی الحدیدہ کے ساحل کے قریب جل رہی ہے اور اس سے دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی کی پادری کو رہا کرنے کی پیشکش، امریکا نے مسترد کر دی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے ترک بینک پر اربوں ڈالر کا جرمانہ ختم کرنے ...