جمعہ , 22 جون 2018

پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے: چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تنقیدی توپوں کا رخ پرویز رشید کی طرف کر دیا، کہتے ہیں پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹر پرویز رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے، پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور ان جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی غداروں نے (ن) لیگ پرسیکولر نظریہ مسلط کیا اور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے، پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔

یہ بھی دیکھیں

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ اور نیب سے تحریری جواب طلب: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ...