ہفتہ , 18 اگست 2018

تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے خواجہ سرا الیکشن لڑنے کو تیار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے لئے خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے،پاکستان میں پہلی مرتبہ پارٹی ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے والے خواجہ سرا بھی اپنی جیت کے لئے پر عزم، گلالئی کی جانب سے نایاب علی کو ٹکٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں۔ اس بار 2018 کےعام انتخابات میں ملک بھر سے 13 خواجہ سرابھی حصہ لےرہے ہیں۔ تاہم کاغزات نامزدگی کےلئےبھاری فیسوں پر خواجہ سراوں نےتحفظات کا اظہارکیا ہے۔ نایاب علی سمیت کئی خواجہ سرا پہلی مرتبہ تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔ان کانعرہ ہے جمہوریت کے لئے ووٹ دو، انسانیت کے لئے ووٹ دو۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے اب تک ایک خواجہ سرا نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔تاہم متعدد افراد کی جانب سےتشدد کے بعد وہ بھی انتخابات سے دستبردار ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والی شخصیات

  اسلامی جمہوریہ پاکستان میں وزیراعظم کو مملکت کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت حاصل ہے ...