ہفتہ , 18 اگست 2018

پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائےدوستی کا سفیر بن گیا، سارنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال کا پاکستانی متوالا سارنگ بلوچ ماسکو میں آج شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا، سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کے سفیرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو فیفا ورلڈکپ کی تقریب میں جھنڈا لہرانے کیلئے دعوت دی گئی ہے۔

سارنگ بلوچ کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ نے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قراردیا اور کہا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔دوسری جانب فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں، جنہیں فیفا نے افتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج سے،

روس میں ہورہا ہے، افتتاحی میچ روس اور سعودیہ عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں چندگھنٹے رہ گئے ہیں ، روس میں فیفا ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کیلئے ایونٹ میں نامور فنکار پرفارم کریں گ جبکہ پانچ سو زائد ڈانسرز اور پرفارمرز تقریب کو چار چاند لگائیں گے، برطانوی گلوکار روبی ولیمز آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

جیمز اینڈرسن لارڈز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف دوسرے ...