ہفتہ , 18 اگست 2018

رواں ہفتے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی تعطیلات کے باعث رواں ہفتے صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز عید کی تعطیلات کے باعث کھلے رہیں گے۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد اسٹیشنز شیڈول کے مطابق بند ہوں گے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں ہفتے عید کے دوران جمعہ سے پیر تک اسٹیشنز کھلے ہوں گے جبکہ بندش کا آغاز عید کی تعطیلات کے اگلے روز سے ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کی تربیت کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے دالوں کی پیداوار میں اضافے کے ...