منگل , 23 اکتوبر 2018

صدر کیخلاف سازش الزام میں سابق مالدیپ رہنما کوجیل

مالے(مانیٹرنگ ڈیسک)مالدیپ کی ایک عدالت نے بدھ کو سنائے گئے ایک فیصلے میں سابق رہنما 80سالہ مائومون عبدالغیوم کو 19ماہ جیل کی سزا سنائی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سزا موجودہ صدر کیخلاف سازش کرکے انہیں معزول کرنے کی منصوبہ بندی پر سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ غیوم نے موجود صدر عبداللہ یامین کو معزول کرنے کی کوشش پر سزا سنائی گئی ہے۔غیوم کو فروری میں چیف جسٹس عبداللہ سعید اور سپریم کورٹ کے جسٹس علی حمید کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

جرمنی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دے

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی خارجہ تعلقات پر مبنی کمیٹی نے سعودی صحافی خاشقجی کے ...