منگل , 23 اکتوبر 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو جنوبی کوریا پہنچ گئے

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنوبی کوریا پہنچ گئے، صدر مون جے اِن سے ملاقات میں شمالی کوریا کے مسئلے پر پیش رفت پر بات چیت کی۔پومپیو دو روزہ دورے پر آج صبح سیول پہنچے اور صدر مون سے ملاقات کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے ڈھائی برس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔کوریا کے صدر مون نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، امریکی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر جاپان اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت کی انسانیت سوز کارروائی کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

کلگام مقبوضہ کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کلگام میں بھارت کی انسانیت سوز کارروائی کے خلاف ...