منگل , 21 اگست 2018

شام کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں:شامی صدر

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر بشار اسد نے العالم کے ساتھ گفتگو میں ایران اور شام کے باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ امریکہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ، وہ جہاں چاہتا ہے وہاں دہشت گردوں کو استعمال کرتا ہے، امریکہ کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ ہے وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کو مختلف بہانوں اور ناموں سے تشکیل دے رہا ہے۔ بشار اسد نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران نے شام کی درخواست پر مدد فراہم کی اور ایران کا شام میں حضور شامی حکومت کی درخواست پر ہے بہت سے ممالک منجملہ سعودی عرب نے متعدد بار ہمیں یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات ختم کریں تو شام کی صورتحال بہتر ہوجائے گی لیکن ہم نے ان کی ان باتوں کو مردود قراردیا ہے اس لئے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے طرفدار ہیں اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے عرب حکمرانوں سے ہمیں نفرت ہے۔

بشار اسد نے اسرائیل کی طرف سے شام پر حملوں کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔جبکہ شام میں دہشت گردانہ جنگ امریکی، اسرائیلی اور سعودی عرب کی معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی کی پادری کو رہا کرنے کی پیشکش، امریکا نے مسترد کر دی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے ترک بینک پر اربوں ڈالر کا جرمانہ ختم کرنے ...