پیر , 18 جون 2018

کینیڈا کی ایران مخالف سوچ غلط فہمی پر مبنی ہے: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کینیڈین پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرارداد پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بدقسمتی سے کینیڈا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط تصور اور وہم و گمان ماضی کی طرح اب بھی پایا جاتاہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی افریقہ کے دورے کے موقع پر پریٹوریا ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود کہ کینیڈا میں نئی حکومت برسر اقتدار آئی مگر انتہاپسند حلقوں کی جانب سے سیاسی دباؤ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں سے کینیڈا کو ہی نقصان ہوگا اور اس سے عالمی امن و سلامتی کے لئے مدد نہیں ملے گی لہذا مغربی ممالک کو چاہئے کہ ایران کی مستقل پالیسی کو دیکھ کر تعمیری فیصلہ کریں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ غیرامتیازی پالیسی اپنائی ہے مگر بدقسمتی سے مغربی ممالک بجائے اس کے کہ ہماری کاوشوں کا اعتراف کریں وہ خود مغربی ممالک کےجرائم اور خطے میں سنگین اقدامات پر خاموش ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے منگل کے روز اپنی حکومت سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ سیاسی روابط کی برقراری کے لئے مذاکرات نہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کی رام اللہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی ...