منگل , 23 اکتوبر 2018

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی کلسٹر بموں سے بمباری

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے ۔ سعودی عرب نے گذشتہ برسوں میں متعدد بار صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے۔ یمن کے آۂ عمار ، رازح اور منبہ علاقوں میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شہادء اور زخمیوں کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ادلب: دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے میں دھماکہ، گیارہ ہلاک

ادلب (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے ...