بدھ , 21 اگست 2019

اقتصادی راہداری منصوبہ پرہمیں تشویش ہے ،بھارت

n00494051-b

نئی دہلی (نامہ نگار)بھارت نے ایک مرتبہ پھر سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ آزاد کشمیرسے ہوکر گزرتا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے ،چین کو آزاد کشمیر میں تمام سرگرمیاں بند کرنے کو کہا ہے ،آزاد اور جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ئاللہ کا جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے ،نواز حکومت اس افسوس ناک حقیقت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں چینی سرگرمیوں کا معاملہ بیجنگ سے اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر کا بیان دہشتگرد تنظیموں کے خلاف موثر کاروائی نہ کیے جانے کی وجہ کو ظاہر کرتا ہے ۔بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی دہشتگردی کا مرکز ہے وہ ہمیں ہمارے اندرونی معاملات پر لیکچر نہ دے

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں تین طلاقوں کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں نے بیوی کو جلا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک نشست میں 3 بار طلاق دینے کی شکایت پولیس …