منگل , 25 ستمبر 2018

شکست پر سعودی فیڈریشن ناراض، فٹبالرز کیلئے سزا کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فٹ بال ٹیم کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پانچ صفر کی شکست نے سعودی عوام کو مایوس کردیا ہے۔ سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عادل عزت تو اس قدر ناراض ہیں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ شکست مایوس کن ہے، نتیجہ ہماری میگا ایونٹ کیلئے کی گئی تیاریوں کی عکاسی بالکل نہیں کرتا۔ ہم اس سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کرنے کے اہل تھے۔ پلیئرز کو میزبان کھلاڑیوں کے خلاف ان کے ہوم گرائونڈ میں اترنے سے قبل خوف پر قابو پانا سکھایا گیا تھا۔

کھلاڑیوں کو کارروائی جھیلنا پڑے گی۔ انہوں نے خاص طور پر نام لے کر کہا کہ گول کیپر عبداللہ المایوف، اسٹرائیکر محمد السہلاوی اور دفاعی کھلاڑی عمر ہوساوی کو سزائوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ادھر سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن نے ناکامی کو مکمل تباہی قرار دیا۔ اب میگا ایونٹ میں سعودی عرب کو 20 جون کو سخت حریف یوروگوئے کا سامنا کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں ...