بدھ , 26 ستمبر 2018

فٹبال ورلڈ کپ 2018: دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔آج کے میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کا جانی اور مالی نقصان

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی ...