بدھ , 12 دسمبر 2018

سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔سینٹ لوشیا میں جاری سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں، آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیش چندیمل پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.2.9 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 2.2.9 بال سے چھیڑچھاڑ پر عائد کی جاتی ہے، اس سے قبل آسٹریلین کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ پر بھی اسی شق کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان سینٹ لوشیا میں جاری دوسرے کے تیسرے دن میچ امپائرز علیم ڈار اور ای این گولڈ نے سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے گیند سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پر گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے احتجاجاً گراؤنڈ میں آنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہم ...