منگل , 25 ستمبر 2018

الحدیدہ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے: انصاراللہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے تابڑ توڑ حملوں کا یمن کی فوج، عوامی رضاکار فورس اور انصاراللہ بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے ۔المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ اور رہائشی علاقوں پر کل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے، لیکن کئی روز کی جارحیت کے باوجود سعودی عرب اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

در ایں اثنا یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور علاقہ کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب میں فوجی ٹھکانے پر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔یمنی فوج کے مطابق سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں واقع المستحدث فوجی بیس پر میزائل داغا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان سے دوستی کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان سے دوستی کا ...