پیر , 9 دسمبر 2019

شام میں موجود دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش، جبھۃ النصرۃ کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کے لئے روس کی امریکہ کو تجویز

4bk5535e605d8a71km_800C450

ماسکو(نامہ نگار)روسی وزیر دفاع نے تجویز پیش کی ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن مشترکہ طور پر شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کریں-ذرائع کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے تجویز پیش کی ہے کہ روس اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی فضائیہ مشترکہ طور پر، شام میں موجود دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش، جبھۃ النصرۃ اور جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے والے گروہوں کے خلاف حملے کرے-سرگئی شویگو نے کہا کہ روسی فضائیہ اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کو چاہئے کہ ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر شام میں داخل ہونے والے جنگی سازوسامان اور ہتھیاروں کی کھیپوں کو بھی نشانہ بنائیں- روسی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملوں کو شام میں دائمی جنگ بندی کے قیام کا باعث قرار دیا-واضح رہے کہ شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی، سعودی عرب، قطر ، امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں 125 روز سے کرفیو برقرار، معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے عائد کرفیو کو 4 ماہ …