پیر , 10 دسمبر 2018

یمنی فورسز کا عسیر میں ارامکو تیل کمپنی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فورسز نے سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی تیل کمپنی ارامکو پر بیلسٹ میزائل داغا ہے جبکہ کئی محاذوں پر بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے یمنی فورسز کے مقابلے میں پاؤں اکھڑ گئے ہیں ۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بدر 1 بیلسٹک میزائل عسیر کے علاقہ ابہا میں سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو پر داغا ہے ۔ یمنی فوج کے مطابق مغربی ساحل محاذ پر بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارح فوج کی 20 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے اور اس علاقہ میں سعودی فوج کے پاس ہلاکت یا اسارت کے صرف دو آپشنز موجود ہیں ۔ یمنی فوج کے مطابق انھوں نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو مغربی ساحل کے محاذ پر محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستوں کو کاٹ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...