بدھ , 12 دسمبر 2018

سوزوکی کی جیپ جمنی 20 بعد پہلی بار ری ڈیزائن

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے اپنی جیپ جمنی کا نیا ورژن سامنے آگیا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس ایس یو وی جیپ کی تیاری پر کمپنی کافی عرصے سے کام کررہی تھی مگر اب اسے بہت جلد متعارف کرایا جارہا ہے۔فورتھ جنریشن جمنی 2019 کا ڈیزائن پہلے سے بہتر ہے، بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ لگ بھگ 20 سال بعد کمپنی نے اسے ری ڈیزائن کیا ہے۔کمپنی کے مطابق منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ سڑک پر اس کی کارکردگی بھی لوگوں کی توقعات سے بہتر ثابت ہوگی۔

دیکھنے میں یہ گاڑی کافی سخت جان لگتی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کے فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فورسلینڈر انجن جیپ کا حصہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں 660 سی سی کا ایک چھوٹا جبکہ 1.5 لیٹر کا ایک بڑا انجن ہوسکتا ہے، جبکہ فائیو اسپیڈ مینوئل یا 4 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے آپشن ہوسکتے ہیں۔اسی طرح مضبوط سسپنشن اور لو رینج کے لیے 4WD سسٹم دیا جائے گا، پش بٹن اسٹارٹ، ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل اور خودکار ایمرجنسی،

بریکنگ وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔کمپنی کے مطابق اس گاڑی کا منفرد پہلو اس کی سخت جان باڈی ہی ہے جبکہ اس کے اندرونی حصے کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور ٹچ اسکرین پینل کی جگہ نکالی گئی ہے۔سوزوکی کی جانب سے اس ایس یو وی کو 5 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد ہی فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ اور قیمت سامنے آئے گی۔تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایس یو وی کی متوقع قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سونا ایک ہفتے میں 2 ہزار روپے تولہ مہنگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی ...