پیر , 16 جولائی 2018

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

ابلاغ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہیں، کئی گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

نیشنل ٹیکساس سروس کا کہنا ہے رواں ہفتے جنوبی ٹیکساس میں چھ سے چودہ انچ بارش ہو چکی ہے جبکہ مذید بارشوں کی بھی پیش گوئی ہے۔

صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے سڑکیں بھی بند کر دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس اور سوڈان کے درمیان فوجی تعاون پر فروغ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر پوتین اور سوڈآن کے صدر عمر بشیر نے دونوں ممالک ...