بدھ , 12 دسمبر 2018

تیل گیس ذخائر کی دریافت، پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل و گیس کے نئے ذخائر کی سال 2017 کے دوران دریافت سے پاکستان نئے ذخائر دریافت کرنے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2017 کی آخری سہ ماہی کے دوران روس نے سب سےزیادہ 10 ذخائر دریافت کیے جبکہ آسٹریلیا 7،

کولمبیا 4 اورپاکستان و برطانیہ نے تیل و گیس کے 3، 3 نئے ذخائر دریافت کیے، اس طرح گزشتہ سال پاکستان تیل و گیس کے نئے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے والے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔نئے ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سونا ایک ہفتے میں 2 ہزار روپے تولہ مہنگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی ...