بدھ , 26 ستمبر 2018

اکثر افراد کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو کیوں آتی ہے؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ جرابوں کے ساتھ جوتے پہن کر جب انہیں کچھ وقت کے بعد اتارتے ہیں تو بدبو سے دماغ خراب ہوجاتا ہے؟ایسا بیشتر افراد کے ساتھ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا یہ کسی مرض کی نشانی ہوسکتی ہے؟

تو اس کا جواب کافی دلچسپ اور حیران کن ہے۔

درحقیقت جسم کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں پیروں میں پسینہ خارج کرنے والے غدود یا گلینڈ سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔تاہم جسم کے دیگر حصے، جہاں عام طور پر یہ گلینڈ گرمی، ورزش یا تناﺅ کی صورت میں حرکت میں آتے ہیں، پیروں میں یہ گلینڈ ہر وقت کام کرتے رہتے ہیں۔اب جتنا پسینہ آئے گا، اتنا ہی بو خارج کرنے والے بیکٹریا کو ‘غذا’ ملتی ہے اور نشوونما ہوتی ہے۔یہ بدبو اس وقت زیادہ بدتر ہوجاتی ہے جب طویل عرصے تک ایک ہی جوتے کو روزانہ پہنا جائے یا تناﺅ یا ہارمونز میں تبدیلی کا سامنا کرنے والی خواتین کو اس مسئلے کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔

اور ہاں پیروں میں یہ بو ایک عارضے کی علامت ہوسکتی ہے جس میں پیر کی جلد کی اوپری تہہ پر فنگس بڑھنے لگتی ہے۔خوش قسمتی سے اس عارضے بلکہ پیروں کی بو سے بچنا کافی آسان ہوتا ہے۔سب سے پہلی چیز تو اپنے پیروں کو صاف رکھنا عادت بنانا ہے، جو کہ اس مسئلے سے نجات کے لیے موثر ترین ہے۔اس کے بعد جوتوں اور جرابوں کو صاف رکھنا عادت بنائیں، تاکہ اس مسئلے کا شکار ہی نہ ہوں۔اگر پھر بھی پیروں میں بو کا مسئلہ ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی فنگل کریم کا استعمال کریں۔

یہ بھی دیکھیں

مارکیٹ میں دستیاب دہی میں مشروب سے بھی زیادہ چینی کا انکشاف

  اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں کو چھوڑ کر ...