جمعرات , 19 جولائی 2018

لیبیا: خود کش حملہ میں چار فوجی ہلا ک

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے شہر دیرنا میں خود کش حملہ میں مشرقی لیبیا سکیورٹی فورس کے چار فوجی شہید ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

خلیفہ ہفتار نیشنل آرمی کے ترجمان احمدا لمسمار نے کہا کہ خود کش حملہ آور گاڑی میں سوار ایک سفید پرچم لے کر فوجیوں کی طرف بڑھا، فوجیوں نے اسے وار زون سے چلے جانے کو کہا لیکن اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو فوجیوں کے قریب لے جا کر اس میں دھماکہ کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی میں 2 سال سے جاری ایمرجنسی کا خاتمہ

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کی انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں ایک ...