بدھ , 26 ستمبر 2018

یورو زون بجٹ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف

وارسا (مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یورو زون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔ یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل میکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔

یورو کرنسی زون کے انیس رکن ہیں جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس ہے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

چار سالہ اہوازی شہید سے روہنگیا بچوں کا اظہار ہمدردی

ابلاغ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپ میں مظلومیت کی زندگی گزارتے روہنگیا ...