بدھ , 12 دسمبر 2018

یمن: سعودی جاسوس ڈرون طیارہ سرنگوں

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقہ الظاہر میں سرنگوں کر دیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمنی فضائیہ نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے مغرب میں سرنگوں کردیا ہے۔

اس سے قبل بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹرمار گرایا تھا۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادی، یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...