جمعرات , 19 جولائی 2018

بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندؤوں پر بھی حملے کر رہی ہے: ممتا بنرجی

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں لڑ رہی ہے بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی انکاؤنٹر کرنے کی اس لیے دھمکی دے رہی ہے کہ وہ مرکز میں اقتدار میں ہے اور وہ بم پھینکنے کی بات کر رہی ہے لیکن میں انہیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں تو اس وقت ہم ان کو ان کی اوقات دکھا دیں گے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات ممکن ہے کہ تین مہینے بعد ، یا پھر چھ مہینے کے بعد ہوں، 8مہینے کے بعد تو ہونا لازمی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ملائیشیا میں مہاتیر محمد نے ’قرض اتارو ملک سنوارو‘ اسکیم شروع کردی

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضے اتارنے کے لیے مدد کی خاطر ...