بدھ , 12 دسمبر 2018

یمنی فورسز نے المجیلیس اور المشیخی کا کنٹرول حاصل کرلیا

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ساحلوں کے دو اہم علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔ المجیلیس اور المشیخی کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

یمن کے سیکورٹی ذرائع اعلان کیا ہے کہ مغربی ساحلوں کے دو اہم علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔ ان ذرائع‏ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے المجیلیس اور المشیخی کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

یمن کی فضائیہ نے بھی مغربی یمن کے ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے بھی مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...