بدھ , 12 دسمبر 2018

انڈونیشا میں داعش کے سرغنہ کو سزاۓ موت

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشا میں داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ امان عبدالرحمن کو داعش کی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے-

انڈونیشیا کی ایک عدالت نے جمعہ کو داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے امان عبدالرحمن کو داعش کی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے بھی امان عبدالرحمن ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا- عدالت نے امان عبدالرحمن پر داعش کے سے رابطہ رکھنے اور دو ہزار سولہ میں جکارتہ کیفے پر خود کش بم حملے میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...