بدھ , 26 ستمبر 2018

اسلامی ملکوں کے شہریوں کو حج سے محروم کرنے کی مذمت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے امور کی عالمی نگراں کمیٹی نے سعودی عرب میں مقدس مقامات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کئے جانے اور شام و قطر کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کرنے سے متعلق آل سعود حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شریعت اسلام کے خلاف قرار دیا ہے۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے امور کی نگراں بین الاقوامی کمیٹی نے اپنے بیان میں ایک بار پھر سعودی عرب میں مقدس مقامات کے امور مشترکہ طور پر چلائے جانے کی ضرورت کے بارے میں اسلامی حکومتوں اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فریضہ حج کے امور چلانے میں ریاض کی ناکامی اور ہزاروں مسلمانوں کو حج و عمرے سے محروم کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، مکہ و مدینے کے مقدس مقامات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

آل سعود حکومت نے اپنے مخالف اسلامی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے بعض اسلامی ملکوں منجملہ شام، قطر اور یمن کے شہریوں کو مناسک حج میں شرکت سے محروم کر دیا ہے جس پر ان ملکوں کے حکام نے شدید احتجاج کیا ہے اور آل سعود حکومت کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کا حشدالشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں گذشتہ چند ماہ کے دوران عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کا ...